آب کوثر نعتیہ کتاب
آب کوثر ایک ہندو شاعر کا نعتیہ مجموعہ کلام ہے
شاعر
ترمیمشاعر دلو رام کوثری جنہیں برصغیر کے مشہور صوفی پیر جماعت علی شاہ نے آپ کی شاعری سے متاثر ہوکر آپ کو ’حسان الہند‘ کا لقب دیا تھا،نعت سے لگاؤ کی وجہ سے انھیں فردوسی ہند قادر الکلام کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے دلورام نے بالاخر اسلام قبول کر لیا اور نام چوہدری کوثر علی کوثری رکھا۔
نمونہ کلام
ترمیم- محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر
- ہندو ہے ایک احمد ِ مرسل کا مدح گر
- ہے بت پرست گرچہ وہ، لیکن ہے نعت گو
- احمد کی نعت لکھتا ہے دنیا میں بیشتر
- ہے نام دلو رام، تخلص ہے کوثری
- لے جائیں اس کو خلد میں یا جانب سقر
- سنتے ہی یہ ملائکہ سے اک انوکھی بات
- فرمایا ذوالجلال نے جنت ہے اس کا گھر
- اللہ اکبر، احمدۖ مرسل کا یہ لحاظ
- کی حق نے لطف کی سگ دنیا پہ بھی نظر[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ آب کوثرصفحہ 31،چوہدری دلو رام کوثری،شاہی کتب خانہ فیض باغ لاہور