آدم بابا
آدم بابا، صوبہ سرحد (خیبر پختون خواہ) کے ایک بہت بڑے بزرگ صوفی گذرے ہیں، جو دسویں صدی ہجری کے اوائل میں علاقہ کوہاٹ میں سکونت پزیر ہوئے۔ آپ افغانستان کے علاقہ خوست سے وہاں آئے تھے۔ والد کا نام یٰسین بتایا گیا ہے۔ آپ کے صاحب زادے سید غالب تھے جو غالب بابا کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ سلسلہ سہروردیہ کے بزرگ تھے۔ بعد میں آپ کا خاندان سلسلہ چشتیہ سے منسلک ہو گیا۔ آپ نے کوہاٹ کے موضع بوغہ میں وفات پائی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ شاہکار اسلامی انسائیکلو پیڈیا، ص 13، ج 1، - سید قاسم محمود، عطش درانی - مکتبہ شاہکار،لاہور 1975، تعمیر پریس، لاہور