آدم سہروردی ، جونپور ہندوستان کے ایک بزرگ کامل اور حضرت مخدوم آفتاب ہند کے رفقا میں سے تھے، علوم ظاہری و باطنی پر کامل دسترس رکھتے تھے۔ آپ کا تمام وقت ریاضت اور عبادت میں گزرتا تھا۔ 838 ہجری میں ابراہیم شاہ مشرقی کے عہد میں فوت ہوئے۔ آپ کی پختہ قبر محلہ سید داڑہ مظفر آباد بر لب دریائے گومتی ناؤ گھاٹ پر واقع ہے۔ جو 1888 عیسوی کے سیلاب سے ٹوٹ گئی تھی۔ آپ کی اولاد میں سے کچھ لوگ ملوپور پرگنہ انگلی ضلع جونپور میں آباد ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. شاہکار اسلامی انسائیکلو پیڈیا، ص 13، ج 1، - سید قاسم محمود، عطش درانی - مکتبہ شاہکار،لاہور 1975، تعمیر پریس، لاہور