آدنت مارتنڈ
ماتنڈ، آدنت مارتنڈ "آدنت مارتنڈ" ہندی کا پہلا اخبار مانا جاتا یے۔ یہ کولکتہ سے مئی 1811 میں شائع ہوا۔ یہ ہفتہ وار تھا اور ہر منگل کو کتابی شکل میں 8 ضرب 14 چھپا کرتا تھا۔ کل 79 شمارے نکلے۔ دسمبر 1811 میں اس کی اشاعت بند ہو گئی۔ کانپور کے سری جگل کشور شکل اس کے مدیر تھے۔ اس اخبار کی اشاعت سے پہلے انگریزی، فارسی اور بنگلہ میں بہت سے اخبار چھپتے تھے۔ ہندی میں اس وقت تک کوئی اخبار نہیں نکلا تھا۔ پہلی اشاعت میں لکھا گیا ہے کہ" ان کا ( بنگلہ، انگریزی اور فارسی اخباروں کا) سکھ ان بولیوں کے جاننے اور پڑھنے والوں کو ہی ہوتا ہے۔ اسے سچی خبریں ہندوستانی لوگ آپ پڑھ اور سمجھ لیں اور پرائی آپکیشا (خواہش) نہ کریں جو اپنے بھاشا کی ایچ نہ چھوڑیں اس لیے ساہس (ہمت) مینچت (دل) لگا کر ایک پرکار سے یہ بنا ٹھاٹ ٹھاٹا"