آرنیکا
Arnica Montana( پہاڑی تمباکو )
ہومیوپتھی میں اس دوائی کا اہم مقام ہے پہاڑی پودا۔پہاڑی تمباکو کے پودے سے تیار کی جاتی ہی چوٹوں کے لیے بہت ہی مفید ہے پرانی اور نئ ہر قسم کی چوٹوں کے لیے مفید پہلی اور آخری علامت دکھن کا احساس خواہ بیماری سے ہو یا چوٹ سے چوٹوں کے بعد گر جانے سے اگر کوئی بھی تکلیف پیدا ہو یا پیدا ہو چکی ہو یا پیدا ہو کر بڑھ چکی ہو مثلا جسم کے مختلف حصص میں گومڑ یا گلٹیاں ،پستانوں میں گلٹیاں ،اعصابی خرابیاں ازقسم رعشہ وغیرہ میں مفید ہے۔ چوٹ کی وجہ سے جگہ سرخ یا نیلی ہو جائے ،نیز حرام مغز ،یا دماغ کی چوٹوں کے لیے مفید ہے ہڈیوں کے ٹوٹنے سے جو ورم آجاتا( ٹوٹی ہڈی میں آرنیکا کے ساتھ سمفائیٹم کا استعمال فائدے مند ہے ) یا ٹوٹی ہوئی ہڈی پر جو گومڑ اور گلٹی بن جاتی ہے اس کے لیے بھی مفید ہے۔ چوٹ کی وجہ سے جسم کے کسی حصے سے خون کا نکلنا ،اینٹھن ،پٹھوں کا درد پٹھوں کے پس جانے سے یا زیادہ جسمانی محنت سے پٹھوں میں درد یا جسمانی تکان سے قلب کا بڑھ جانا اور دھڑکن. جو لوگ ریل گاڑی یا لمبے سفر سے بیمار ہو جاتے ہیں بستر نرم ہونے کے باوجود سخت محسوس کرتا دکھن کی وجہ سے مریض ایک ہی کروٹ پر آرام سے لیٹ نہیں سکتا کروٹ بدلتا رہتا ہے جسمانی محنت سے تھکن اور درد کا احساس ہو تو نہایت ہی مفید علامات دیکھ کر ساتھ برائیونیا بھی دی جائے۔ درد اس قدر کہ مریض نہیں چاہتا کہ اسے کوئی چھوے اس کی طرف کوئی آئے بھی دور سے روکتا ہے(یہ درد خصوصاََ گنٹھیا کے دردوں میں پایا جاتا ہے) چوٹ اور ضرب کے بد اثرات کے لیے مفید آرنیکا کی اہم علامت خون منجمد کرنا آرنیکا جمے ہوئے خون کو پگھلا دیتی ہے لیکن ایلو پیتھک دواؤں کی طرح زیادہ پتلا بھی نہیں کرتی۔ بوقت ضرورت خون کو جمنے کی صلاحیت کو زائل نہیں کرتی۔ وضع حمل ایک چوٹ کی مانند آرنیکا وضع حمل کے بعد کی دردوں کی دوا ہے حاملہ عورتوں کی دردیں جن سے رات کو نیند نہ آئے بد بودار اخراجات(خصوصاََ بخار میں پاخانہ اور ریاح گندے انڈوں کے مانند) ایسا بخار جو اچانک آئے اور جلد پر سرخ دانے نکلیں یا جم کا دماغ پر اثر ہو غنودگی کے لیے بہتر ین خصوصاََ بخار میں جواب دیتے غنودگی میں چلا جاتا پیشاب ،پاخانہ وغیرہ غنودگی میں اخراج ہو جانا سر گرم چہرہ سیاہی مائل سرخ اور جسم ٹھنڈا یعنی سر کی طرف اجتماعِ خون چونکہ سر کی طرف اجتماعِ خون ہوتا لہذا دو بڑی دواؤں میں سے ایک ہے۔دوسری اوپیم جس میں خون کے ساتھ خراٹے بھی پائے جاتے ہیں آرنیکا اور رسٹاکس حرکت سے سکون جبکہ ارسنک البم حرکت سے بے چینی عارضی چڑچڑا،غمگین،پریشان اور مایوس رہتا ہے
- جلد پر نیلے اور سیاہ داغ(خواہ چوٹ سے ہوں خواہ کسی بیماری سے)
خون کا رنگ بھی سیاہی مائل ہو تا ہے اور پتلا ہوتا ہے شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم جائیں تو اس استعمال مفید ہے.
- تازہ چوٹوں کی وجہ سے خون نکلنا۔خون جلد کے نیچے جمنا آرنیکا اس کے لیے مفید
- پھنسیاں نہایت پُردرد چھوٹی چھوٹی پکنے سے پہلے ہی مرجھا جائیں۔
سرجری کے مابعد اثرات کے لیے بہت کامیاب دوا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی درجہ اول دوا ہے آنکھ پر چوٹ کے باعث پردہ شبکی میں سیلان خون . گرتے بالوں کے لیے اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے مددگار دوائیں ایکونائٹ سب سے اچھا کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ،اپی کاک،کلکیریا کارب،نیٹرم سلف، سورائینم،رسٹاکس،برائیونیا طاقت: 3سے 30 اور سی ایم بہت کام کرتی ہے Muhammad Gulzar Khan