آرگس
Argus
یونانی دیومالا میں ١)ایک صد چشم عفریت دیوتا زیوس نے آئیودیوی کے حسن کی تعریف کی تو دیوی ہیرا نے جل کر اُسے گائے بنا دیا اور اس کی حفاظت کے لیے سو آنکھوں والے ایک دیو، آرگس، کو مقرر کیا۔ ہرمس نے آرگس کو کہانیاں سنا کر کر سلا دیا اور پھر اسے قتل کرکے آئیو کو رہائی دلائی۔ ہیرا نے اس کی آنکھیں اپنے محبوب پرندے مور کی دم میں لگا دیں۔ چوکنے اور مستعد چوکیدار کو (آرگس چشم) کہتے ہیں۔
٢) اودلیئیس کا وفادار کتا اودلیئس 19سال بعد اتھاکا واپس آیا تو اس کے کتے نے اسے پہچان لیا اور پھر فورا ہی مرگیا۔
٣) زیوس کا لڑکا جو ایک فانی عورت، نیوبے سے پیداہوا۔
٤) یونانی دیومالا کے مشہور ہیرو، جیسن کا ایک بچہ جو میدیا کے بطن سے تھا۔