آزمائش استعداد
آزمائش استعداد انگریزی: Aptitude Test (صلاحیت)
کسی فرد میں کوئی معلومات حاصل کرنے، کچھ سیکھنے یا کسی خاص شعبہ میں تربیت حاصل کرنے کی صلاحیت کی جانچ اس آزمائش کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کچھ مصنفین نے اس کو آزمائش رحجان کا نام بھی دیا ہے اور کسی فرد کے رحجان اور طبیعت کے میلان کو معلوم کرنے کے لیے یہ آزمائش کی جاتی ہے تاکہ اس فرد کے بارے معلوم ہو سکے کہ کسی خاص عمل یا آموزش کے لیے اس میں رحجان پایا جاتا ہے یا نہیں۔