آسان تفسیر قرآن محمد تقی عثمانی کی آنے والی تفسیر ہے۔ اب تک اس کی 4 جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔ اس سے پہلے مفتی تقی عثمانی کا تین جلدوں میں آسان ترجمہ قرآن چند سال قبل شائع ہوا تھا اور اس کے سادہ اسلوب اور معنی کی عمدہ ادائیگی کی وجہ سے اسے کافی پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

پس منظر ترمیم

یہ تفسیر دراصل مفتی صاحب کی دروس قرآن پر مبنی ہے۔ اب تک اس کی چار جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔ مفتی تقی عثمانی اس کے لیے آڈیو ریکارڈنگ بناتے ہیں، ان کے ایک رفقا مفتی راشد حسین نے اسے نقل کرکے مرتب کرتے ہیں اور مفتی تقی عثمانی کو دکھاتے ہیں اور ان کی نظر ثانی کے بعد کتابی شکل میں آرہا ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "مفتی تقی عثمانی صاحب کی 'آسان تفسیرِ قرآن' ,khursheed nadeem Column, Thursday 07 2022- Roznama Dunya"۔ Dunya.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2023