آسٹریلیا میں سیول شادی
آسٹریلیا کے قانون کے مطابق شادی کی تعریف ہوں ہے : "ایک آدمی اور ایک عورت کا اور لوگوں کے بنا اتحاد اور رضاکارانہ طور پر زندگی کا اور زندگی بھر حصہہ بننا ہے۔ "۔[1] اس تعریف کی رو سے آسٹریلیا میں صرف صنف مخالف سے شادی کو قانونی طور پر تسلیم کیا گیا ہے جبکہ یکساں جنسی شادی ہنوز تسلیم نہیں کی گئی ہے۔ 2017ء میں 12 ستمبر سے ہر اندراج شدہ ووٹر کو ایک خط فراہم کیا گیا ہے جس میں اس قانون کو بدل کر یکساں جنسی شادی کو شامل کرنے کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ رسمی طور اس رائے عامہ کے نتائج 15 نومبر 2017ء کو اعلان ہونا ہے۔ تاہمی اخباری سروے سے پتہ چلا ہے کہ 63% باشندے دو مردوں اور دو عورتوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے حق میں ہیں، جبکہ صرف 30% اس کے مخالف ہیں۔ باقی پوچھے گئے لوگ غیر فیصلہ کن موقف رکھے ہوئے ہیں۔[2]
شادی کرنے کے مقامات
ترمیمشادی کسی بھی دن، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ آسٹریلیا میں آسٹریلیائی آبی حدود میں انجام پا سکتی ہے۔[1]
گواہ
ترمیمکم از کم دو لوگ جو 18 سال سے بڑھ کر ہوں، شادی کی تقریب میں موجود ہونا چاہیے اور گواہ کے فرائض انجام دینا چاہیے۔[1]
کاغذی کارروائی
ترمیمسیول شادی کی تقریب کی انجام دہی کے لیے ضروری ہے کہ اس میں ایک مامور سیول شادی انجام دہندہ ہو۔ اس کے لیے انجام دہندے کا وفاقی اٹارنی جنرل کے دفتر پر اندراج ضروری ہے۔ شادی کرنے والے جورے کے ساتھ اس شخص کا شادی کے ارادے کی نوٹس فارم (The Notice of Intended Marriage form) کا شادی کی تاریخ سے ایک تقویمی مہینہ پہلے داخل کیا جانا ضروری ہے۔ یہ نوٹس کی ضرورت خاص حالات میں ہٹا دی جا سکتی ہے۔ جن کی کچھ صورتیں یہ ہو سکتی ہیں :
- ملازمت یا دیگر سفری سے جڑی سرگرمیاں۔
- طبی وجوہ
- قانونی پیشیاں
- اس سے قبل دی گئی نوٹسوں میں غلطیوں کا سرزد ہونا۔[1]
شادی کرنے والے جوڑوں پر لازم ہے کہ وہ پیدائش کا صداقت نامہ اور تصویر شناخت، جیساکہ پاسپورٹ پیش کریں۔ سیول شادی انجام دہندہ ایک قانونی اقرارنامہ پورا کروا سکتا ہے جو درکار ثبوتوں کی تکمیل کرتا ہو۔
اگر شادی شدہ جوڑے میں سے کوئی بھی پہلے شادی شدہ رہا ہے تو اس بات کے شواہد پیش کیے جانا ضروری ہے کہ وہ شادی اب ختم ہو چکی ہے۔ شادی کر رہے جوڑوں کو فارم 14 اے دیا جائے گا جو قبل از شادی تعلیم کا کام کرتا ہے۔[1]
اس کے علاوہ کاغذی کارروائی اس طرح ہے :
- فارم 14: کسی بھی شادی کے جوڑے ہر کا فریق سیول شادی انجام دہندے کے روبرو یہ اقرارنامہ پیش کرتا ہے کہ خود کے یقین کے مطابق شادی میں کوئی اڑچن نہیں ہے۔
- فارم 15: شادی کا صداقت نامہ جو دلہن اور دولہے کو دیا جاتا ہے۔
- فارم 16: شادی کا صداقت نامہ جو پیدائشوں، اموات اور شادیوں کی رجسٹری میں شامل کیا جاتا ہے۔[1]
شادی کے 14 دنوں کے بعد سیول شادی انجام دہندہ اس ریاست یا علاقہ کی پیدائشوں، اموات اور شادیوں کی رجسٹری میں شادی اندراج کرواتا ہے جہاں شادی انجام پا چکی ہے۔
تقریب شادی میں قانونی رسمیں
ترمیمسیول شادی کی تقریب میں سیول شادی انجام دہندہ حسب ذیل الفاظ یا ان ہم وزن الفاظ کہتا ہے :[1]
” | I am duly authorised by law to solemnise this, your marriage, according to the law in Australia. Before you (bride-to-be) and (groom-to-be) are joined together in marriage in my presence and in the presence of these witnesses, I am bound to remind you publicly of the solemn, and binding nature of the relationship in to which you are about to enter.
According to Australian law, marriage is the union of a man and a woman to the exclusion of all others, voluntarily entered into for life. |
“ |
جس کا مفہوم اردو میں اس طرح ہے :
” | مجھے قانونًا اختیار دیا گیا ہے کہ میں اسے، آپ کی شادی کو آسٹریلیا کے قانون کی رو سے حلف دوں۔ آپ (دلہن) اور (دولہا) شادی کے بندھن میں میرے اور اور ان گواہوں کی موجودگی میں قرار پاتے ہیں۔ میرا یہ فریضہ ہے کہ آپ کو یہ عوامی طور پر یاد دلا دوں کہ جس رشتے میں آپ شامل ہو رہے ہیں وہ کس قدر حلفیہ اور جوڑکر رکھنے والا ہے۔آسٹریلیا کے قانون کے مطابق شادی ایک آدمی اور ایک عورت کا اور لوگوں کے بنا اتحاد اور رضاکارانہ طور پر زندگی کا اور زندگی بھر حصہہ بننا ہے. | “ |
اس کے جواب میں شادی کرنے والے ہر جوڑے پر حسب ذیل الفاظ یا ان کے ہم وزن الفاظ کہنا لازم ہے :[1]
” | I call upon the persons here present to witness that I (bride-to-be/groom-to-be) take thee (bride-to-be/groom-to-be) to be my lawful wedded husband/wife | “ |
” | میں یہاں موجود سبھی حاضرین کو اس بات کی گواہی دینے کے لیے کہتا/کہتی ہوں کہ میں (دولہا/دلہن) آپ کو (دلہن/دولہا) میرے/ میری قانونًا شادی شدہ شوہر/بیوی بنیں | “ |