آصف بھلی
نامور صحافی ، کالم نگار ، محقق
پیدائش
ترمیممحمد آصف بھلی 5 اپریل 1955ء کو رسول پور بھلیاں (ضلع سیالکوٹ) میں پیدا ہوئے
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی، میٹرک قومی ہائی اسکول سیالکوٹ سے کیا، انٹرمیڈیٹ کا امتحان جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ سے جبکہ گریجویشن کا امتحان مرے کالج سیالکوٹ سے پاس کیا، پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے صحافت کیا، دوسرے سالانہ امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی ، جامعہ پنجاب لاہور سے ایم اے سیاسیات بھی کیا، کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا،
صحافت
ترمیمعملی صحافت کا آغاز ہفت روزہ چٹان سے کیا ، بعد ازاں روزنامہ وطن لندن سے وابستہ ہ گئے، ہفت روزہ حریت میں بھی کام کیا،روزنامہ نوائے وقت میں چوتھا ستون کے عنوان سے مستقل کالم لکھتے ہیں،[1] روزنامہ پاکستان میں بھی اسی عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں، [2]
عملی زندگی
ترمیموکالت کے شعبہ سے بھی منسلک رہے،
تصانیف
ترمیم- جمہوریت سے ملاقات (1986ء طبع)
- سیاست دان (1988ء)
- چوتھے ستون سے مکالمہ (1990ء)
- سیاست کے روبرو (1991ء)
- شعر کے سو رنگ (1993ء)[3]
- جب میرا انتخاب نکلے گا (1995ء)
- اشعار کا دفتر کھلا (1996ء)
- انتخاب غزلیات میر (1998ء)
- صدی کی منتخب غزلیں (2000ء)
- میں نے شاعری کو دیکھا ہے,(2003ء)
- چوتھا ستون (مجموعہ کالمز)
- میرے قائد کا نظریہ[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.nawaiwaqt.com.pk/Columnist/42
- ↑ https://dailypakistan.com.pk/Columnist/950
- ↑ https://www.rekhta.org/editors/mohammad-asif-bhalli/ebooks?lang=ur
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 26 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2022