مشینی زبان صرف 1 اور 0 یعنی دو کے اساسی نظام پر مشتمل شمارندے کی بنیادی زبان ہے۔ کمپیوٹر مشینی زبان کے علاوہ کوئی بھی اور زبان سمجھنے سے قاصر ہے۔ اصل میں کمپیوٹر 1 اور 0 کو نہیں پہچانتا بلکہ بجلی کا چارج ہونے یا نہ ہونے کو پہچانتا ہے۔ بجلی کا چارج نہ ہو(یا 5 سے کم ہو ) تو آپ اسے صفر سمجھ سکتے ہیں ورنہ ایک سمجھ سکتے ہیں۔

مشینی زبان کا مانیٹر ڈبلیو65سی618ایس سنگل بورڈ مانیٹر

1 کو ظاہر کرنے کے لیے +5 اور صفر کو ظاہر کرنے کے +5 سے کم اور 0 سے زیادہ کوئی بھی چارج استعمال کیا جا سکتا، یہ ہر عامل کے بنیادی ڈھانچے پر منحصر ہے۔

ہر پروسیسر کی مشینی زبان دوسرے عامل سے مختلف ہوتی ہے۔