آل پارٹیز اینٹی طالبان کانفرنس

26 فروری 2014ء کو لاہور میں 50 سے زائد اہل سنت جماعتوں کے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے آل پارٹیز اینٹی طالبان کانفرنس منعقد کی، جس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کرکے فوری آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور پاک فوج کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس میں مندوبین کی رائے یہ تھی کہ اب امن کے لیے جنگ ضروری ہو چکی ہے ملک بچانے کے لیے طالبان کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے، پوری قوم اس جہاد میں حکومت اور سکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے آئین میں دہشت گردوں اور باغیوں سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں اس کانفرنس میں تحفظ ناموس رسالت محاذ، ایم کیو ایم، مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل، پاکستان سنی تحریک، ادارہ صراط مستقیم پاکستان، خیرالامم فاؤنڈیشن پاکستان، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان، جمعیت علما پاکستان سواد اعظم، محافظان ختم نبوت پاکستان، انجمن اساتذہ پاکستان پنجاب، تحریک فدایان مصطفی، وکلا ونگ، اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان، پاکستان فلاح پار، مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان، دعوت حق، تحریک فدایان ختم نبوت، فخرالعلوم علما کونسل، سمیت بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں طالبان کو پاکستان اور دین اسلام کا دشمن قرار دیا گیا اور شرعی قانون کے مطابق طالبان سے 50 ہزار سے زائد معصوم انسانوں کے قتل کے قصاص کا مطالبہ کیا گیا۔[1][2][3][4][5][6][7][8][9] اس کانفرنس کے اثرات پاکستانی معاشرے پر پڑنا شروع ہو چکے ہیں اور صحافیوں اور علما سمیت مختلف طبقہ ہائے ززندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو طالبان کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے [10]

حوالہ جات ترمیم

  1. اسلام ٹائمز - اینٹی طالبان کانفرنس
  2. مذاکرات ختم کر کے فوری آپریشن شروع کیا جائے: اینٹی
  3. "اینٹی طالبان کانفرنس"۔ 06 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2018 
  4. Cease negotiations or there will be protests: 'Anti-Taliban APC' | Pakistan | Dunya News
  5. https://www.shiitenews.com/index.php/pakistan/9111-shia-sunni-all-parties-conference-announces-anti-taliban-day-on-feb-28%7B%7Bمردہ%7B%7Bمردہ%7B%7Bمردہ%7B%7Bمردہ%7B%7Bمردہ%7B%7Bمردہ%7B%7Bمردہ[مردہ ربط] ربط|date=June 2021 |bot=InternetArchiveBot}} ربط|date=May 2021 |bot=InternetArchiveBot}} ربط|date=March 2021 |bot=InternetArchiveBot}} ربط|date=February 2021 |bot=InternetArchiveBot}} ربط|date=February 2021 |bot=InternetArchiveBot}} ربط|date=January 2021 |bot=InternetArchiveBot}} ربط|date=January 2021 |bot=InternetArchiveBot}}
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 24 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2014 
  7. http://www.news.nom.co/cease-negotiations-or-there-will-be-8178420-news/%7B%7Bمردہ[مردہ ربط] ربط|date=July 2021 |bot=InternetArchiveBot}}
  8. http://www.arynews.tv/en/anti-taliban-day-observed-friday/
  9. http://www.nation.com.pk/lahore/27-Feb-2014/apc-dubs-taliban-anti-state
  10. کمانڈر تحریک طالبان کا فتویٰ، 19 صحافیوں کی جان کو خطرہ