آمنہ نواز
آمنہ نواز (پیدائش: 18 ستمبر 1979ء) ایک امریکی نشریاتی ادارے میں صحافی ہیں اور پی بی ایس نیوز کی نامہ نگار اور متبادل میزبان ہیں۔ اپریل 2018 میں پی بی ایس میں شمولیت سے قبل انھوں نے اے بی سی نیوز اور این بی سی نیوز میں میزبانی اورنامہ نگاری کے فرائض سر انجام دیے۔ انھیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں ایمی ایوارڈ اور سوسائٹی فار فیچر جرنلزم ایوارڈ بھی شامل ہے۔
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمآمنہ نواز کی پیدائش ورجینیا میں پاکستانی والدین کے گھر ہوئی۔ ان کے والد پاکستان میں صحافی تھے۔ [1] 2001 میں انھوں نے سیاست ، فلسفہ اور معاشیات میں یونیورسٹی آف پنسلونیا سے بیچلر ڈگری حاصل کی[2] ۔ انھوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے تقابلی سیاست میں ماسٹر ڈگری حاصل کی [3]۔ آمنہ کو پہلے وکالت کا شوق تھا لیکن اے بی سی نیوز سے وابستہ ہونے کے بعد انھوں نے صحافت کو ہی اپنا کیرئیر بنانے کا فیصلہ کیا[4] ۔ انھوں نے ابتدا میں نائٹ لائن کے لیے بھی کام کیا۔
صحافت کا سفر
ترمیموہ 2003ء میں این بی سی میں شامل ہوئیں بعد ازاں ڈیٹ لائن این بی سی سے وابستہ ہوگئیں جہاں انھوں نے دستاویزی فلموں میں کام کیا[3] این بی سی کی تفتیشی ٹیم میں وہ رہن (mortgage) کے بحران سے متعلق تحقیقات کی پروڈیوسر تھیں جسے 2008ء کے بزنس اور مالیاتی رپورٹنگ کے لیے ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔[3] [5] 2009ء میں انھوں نے بین الاقوامی رپورٹنگ پروجیکٹ کیے ساتھ کام کیا۔[3]
2010ءمیں انھوں نے این بی سی نیوز اسپیشل کے نیوز اور دستاویزی فلم ایمی ایوارڈ برائے پروگرام اوباما وائٹ ہاؤس کے اندر مشترکہ طور پر جیتا[6] بعد ازاں وہ این بی سی کے اسلام آباد بیورو میں نامہ نگار اور بیورو چیف بن گئیں [7]۔ آمنہ نواز نے 2015ء میں اے بی سی نیوز میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے 2016ءمیں امریکی انتخابات اور قومی سیاسی نشریات کی میزبانی کی۔ وہ اپریل 2018ء میں پی بی ایس میں شامل ہوگئیں۔
ایوارڈ
ترمیم- نیوز اور دستاویزی ایمی ایوارڈ
- سوسائٹی فار فیچرز جرنلزم ایوارڈ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "From War Zones to Cyberspace: A Q&A with journalist Amna Nawaz" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jademagazine.com (Error: unknown archive URL), Jade Magazine, Summer 2015
- ↑ Matthew, Shaj, "NBC producer, Penn alumna speaks on career",The Daily Pennsylvanian, 04/26/2011
- ^ ا ب پ ت Chan, Rosalie, "A Life of Risk: How Foreign Correspondent Amna Nawaz Became a Champion for Asian American Issues", Mochi Magazine, August 28, 2015
- ↑ "Amna Nawaz"۔ International Reporting Project۔ 12 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 12, 2018
- ↑ لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔
- ↑ لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔
- ↑ Hunter Moyler On 12/19/19 at 7:00 PM EST (2019-12-19)۔ "Who are the moderators of the December Democratic debate? Judy Woodruff, Amna Nawaz, Yamiche Alcindor and Tim Alberta to question candidates"۔ Newsweek (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2019