آپ اردواورسرائیکی زبان کی نامور شاعرہ وادیبہ تھیں۔

حالات زندگی

ترمیم

ستمبر 1922ء کو داجل ضلع راجن پور میں پیدا ہوئیں۔آپ کے والد کا نام ملک کریم بخش خان تھا۔ آپ شاعر ، ادیب اور سیکرٹری جنرل خواجہ فرید اکیڈمی محمد طفیل عرشی ا ور عمرانہ پروین عنبر کی والدہ تھیں۔ عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 ڈیرہ غازی خاں سے ہیڈ مسٹریس کے عہدے سے ریٹائر ہوئیں۔ آپ نے سرائیکی زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ بھی کیا۔[1]

تخلیقات

ترمیم

آپ کی کتب کی تعداد درج ذیل ہے:

1۔گوہر شب چراغ (تدوین کلام خواجہ فرید)

2۔ آنحضرتؐ کے دور کی نعتیہ شاعری

3۔اٹک مٹک دیداں(سرائیکی مجموعہ۔ 1984)

4۔گلدستۂ مضامین

وفات

ترمیم

آپ نے 21 فروری 1984ء کو لاہورمیں داعی اجل کو لبیک کہا اور تدفین آپ کے آبائی علاقے داجل ضلع راجن پور میں ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 39