آن لائن انٹرویو
جدید طرز کا انٹرویو جو ویڈیو چیاٹنگ، لائیو کانفرینس کے ذریعے ہو، آن لائن آن لائن انٹرویو (انگریزی: Online interview) کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کی خصوصیت ذریعہ تبادلہ خیال کا نیاپن اور انٹرنیٹ کا استعمال ہے۔
روشنی
ترمیمراست (لائیو) انٹرویو کے دوران انٹرویو دہندہ چاہے کہیں پر بھی ہو، چاہے وہ چائے خانے کا کونہ ہو، کتب خانہ یا پھر اپارٹمینٹ، روشنی کی سہولت ایسی ہونی چاہئیے کی یہ سیدھے اس کے اوپر نہیں پڑنی چاہئیے۔ اگر وہ کسی بلب یا لیمپ کے نیچے بیٹھتا ہے، تو اس کی آنکھوں کے آس پاس سایہ بن جائے گا، جس سے وہ تھکا ماندہ نظر آئے گا۔ اس سے بچنے کے لیے ایسی جگہ چننا چاہیے، جہاں روشنی چاروں طرف پھیلی ہوئی ہو۔[1]
اسمارٹ فون سے دوری
ترمیمانٹرویو کے وقت انٹرویو دہندے کا اسمارٹ فون اس کے ہاتھ مے نہیں ہوناچاہئیے کیونکہ اگر وہ اسے رکھتا ہے تو ممکن ہے کالوں کے ای میل، ایس ایم ایس اور دیگر پیامات کے آنے پر آوازیں ہو گی جو انٹرویو پر اثر انداز ہوں گی۔[1]
نظروں سے نظریں ملانا
ترمیمبالمُشافہ انٹرویو کی طرح آن لائن انٹرویو میں بھی نظروں سے نظریں ملانے کی کوشش بنائے رکھنا ضروری ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کی انٹرویو دہندہ اپنی آنکھ کیمرے پر مرکوز رکھے۔ اگر وہ ادھر ادھر یا نیچے کی جانب دیکھے گا تو اس کے چہرے پر سایہ بنتا رہے گا اور انٹرویو کنندے کو انٹرویو دہندے کی آنکھیں دیکھنے میں پریشانی ہوگی۔ اس سے یہ پیام بھی جائیگا کہ اس شخص میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔[1]
لباس
ترمیمراست انٹرویو کے دوران پوشاک کا بھی دھیان ضروری ہے۔ گہرے رنگ کے کپڑے پہنے اس کے لیے موزوں تو ہوا کرتے ہیں، تاہم پیٹرن اگر نمایاں ہو تو ممکن ہے کہ انٹرویو کنندہ کی توجہ پوشاک پر ہو۔ شخصی توجہ کو نمایاں کرنے کے لیے سادہ کپڑے اچھے ہیں۔ چہرے کو میک اپ کے ذریعے یا دھو کر مزید قابل دید بنایا جا سکتا ہے۔[1]
آواز
ترمیمانٹرویو کنندہ سے سوالات کے من و عن حصول اور انٹریو کنندہ کے جوابات کی بعینہ ترسیل کے لیے آواز کو صحیح سننا اور اسی طرح مناسب آواز کی رسائی ضروری ہے۔[1]