آواش نیشنل پارک
آواش نیشنل پارک ایتھوپیا کا ایک قومی پارک ہے۔ ریاست اورومیا اور افار کی سرحد پر واقع یہ پارک 827 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس کا بیشتر حصہ 900 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ افار ریجن کے جنوبی سرے اور اورومیا کے مشرقی شیوا زون کے شمال مشرقی کونے میں پھیلا ہوا یہ پارک عدیس ابابا سے 225 کلومیٹر مشرق (آوش سے چند کلومیٹر مغرب اور میتیہارا کے مشرق) میں ہے۔
آواش نیشنل پارک | |
---|---|
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
دریائے آواش | |
مقام | ایتھوپیا |
قریب ترین شہر | اداما، 145 کلومیٹر دور |
متناسقات | 9°08′33″N 40°0′0.00″E / 9.14250°N 40.0000000°E |
رقبہ | 850 کلومیٹر2 (330 مربع میل) |
یہ پارک اپنی بھرپور حیاتیاتی تنوع اور دیہی مناظر کے لیے مشہور ہے۔ [1]
یہ خطہ ایک دو میعادی بارش کے پیٹرن پر انحصار کرتا ہے ؛ایک برساتی موسم جس کے بعد غالب خشک موسم، جو 10 ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ [2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Getahun, Binayew & Yeshanew, Yiheyis. (2016). Sustainable ecotourism potentials and its challenges in Ethiopia: The Awash National Park in Focus. “Sustainable ecotourism potentials and its challenges in Ethiopia: The Awash National Park in Focus”.. 2. 2455-2070.
- ↑ "Awash National Park, a wonder in the heart of Ethiopia"۔ Salva Fauna (بزبان فرانسیسی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2023