ٓوت پاؤنی ( پنجابی: ਆਵਤ ਪਾਓੁਣੀ‎ ) اجتماعی طور پر فصلوں کی کٹائی کے لیے کسانوں اور کھیتوں کے مزدوروں کا پنجابی اکٹھ کہلاتا ہے [1] اور ویساکھی کے آس پاس کٹائی کی مدت کے دوران مشہور تھا۔

گندم

آوت ( پنجابی: ਆਵਤ‎ ) کا مطلب ہے "آنا" یا "پہنچنا"۔ کٹائی کے لیے مشینوں کے عام استعمال سے پہلے کسان اپنے دوستوں ، رشتہ داروں [2] اور مزدوروں کو کھیت کی کٹائی کی دعوت دے کر اپنی کھیتوں کی کٹائی کرتے تھے [3] ۔ مہمانوں میں ساتھی دیہاتی یا دور دراز سے آئے دیہاتی شامل ہوتے تھے۔ اگرچہ اب یہ روایت تقریباََ ختم ہو چکی ہے لیکن یہ مکمل طور پر ناپید نہیں ہوئی ہے۔

آو ت پاؤنی روایت میں شریک لوگوں کو دن میں تین بار کھانا دیا جاتا ہے [1] ۔ یہ گروپ عام طور پر 20 آدمیوں پر مشتمل ہوتا ہے جو پنجابی ڈھول (ڈھول) کی آواز پر کام کرتا ہے۔ یہ مرد روایتی پنجابی دوحہ گاتے ہیں جو لوک شاعری کی ایک شکل ہے۔ اب لاؤڈ اسپیکر پر گانے بجانا بھی ایک فیشن بن چکا ہے۔

مہمانوں کو روایتی پنجابی کھانا دیا جاتا ہے جس میں شکر ( پسا ہوا گڑ)، جی (مکھن)، کاڑھا ، کھیر ، سویاں، دہی اور دودھ شامل ہیں [1]۔

خاندان آو ت کا انعقاد کرتے ہیں اگر ان کی بڑی زمینداری ہو ، کنبہ میں کوئی موت واقع ہوئی ہے یا کھیتی میں مدد کرنے والے مویشی کسی بیماری ، سیلاب یا کسی اور قدرتی آفت کی وجہ سے مر چکے ہوں۔ آوت امداد د طلب کرنے کا ایک انداز ہے۔

آوت پاؤنی کی اقسام ترمیم

  • کٹائی
  • مکان کی چھت تیار کرنا
  • پہلے سے کھیتی ہوئی فصلوں کو کنبہ کے افراد اور دوستوں کو ظاہر کرنا۔

دوہے ترمیم

 
ڈھولک

ایک آدمی دوحہ گائے گا۔ ایک مثال یہ ہے:

کوٹھے اتے کوٹھڑی، اتے نار سکھاوے کھیس کتِے یار دکھائی دے گیا بدل کے بھراواں، گبھروآ او بھیس

دیگر مرد دوسری لائن سے گائیکی میں شامل ہوئے اور 'گبھرو آاوہ بھیس' گاتے ہیں ، جس مقام پر ڈھول کی تاپ تیز ہو جاتی ہے اور مرد بھی کھل کر رقص کرتے ہیں۔ [4]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ Alop ho riha Punjabi virsa, Harkesh Singh Kehal, Unistar Book PVT Ltd., آئی ایس بی این 81-7142-869-X
  2. "Glossary" (PDF)۔ Shodhganga,inflibnet.ac.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2015 
  3. "Chapter V : Gender and wor : Analysis" (PDF)۔ Shodhganga.inflibnet.ac.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2015 
  4. Dr Singh, Sadhu (2010) Punjabi Boli Di Virasat.Chetna Prakashan.آئی ایس بی این 817883618-1