آپریشن پوپائے
آپریشن پوپائے (انگریزی: Operation Popeye) امریکا کی طرف سے ویتنام میں شروع کیا گیا ایک آپریشن تھا۔ اس آپریشن سے ویتنام کی جنگ میں امریکا نے مون سون کی بارشوں کے دورانیے کو مصنوعی طریقے سے تیس دن تک بڑھایا تھا۔یہ کیمائی موسمی تغیَر تھائی لینڈ سے کمبوڈیا ،لاؤس اور ویتنام تک پھیل گیا تھا۔جسے ہنری کسنجر اور سی آئی اے نے سیکٹری آف ڈیفنس کی اجازت کے بغیر آپریٹ کیا تھا۔
شروعات
ترمیمسی سیا کی رپورٹ کی مطابق کیلیفورنیا نیول ائر ویپن اسٹیشن سے اڑنے والے ائر کرافٹ جس میں لیڈ آئیوڈائڈ اور سلور آئوڈائڈ موجود تھی اس نے ان کو اکیناوا(جاپان) ، گوام (امریکی جزیرہ) ، ٹیکساس، فلپائن اور فلوریڈا میں ایک سمندری طوفان کے تحقیقی پراجکٹ سٹروم فیوری کے تحت گرایا تھا۔ جبکہ پراجکٹ پوپائے کو ویتنام میں بارشوں کو طول دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔ بادل بنانے کے پچاس :سیڈنگ:تجربات کیے گئے اور ان کے نتائج بیاسی فیصد درست حاصل ہوئے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک سیڈ کے بادل ہوا کے دوش پہ امریکی فوجی کیمپ کی طرف بھی چلے گئے تھے جس کے نتیجے میں وہاں تقریباؑ چار مسلسل گھنٹوں کے لیے نو انچ بارش ہوئی تھی۔
مقاصد
ترمیماس آپریشن کا بنیادی مقصد ویتنامی فوج کے لیے رستوں کو خراب کرنا اور دریائی بہاؤ کو بڑھا کر ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا تھا۔
افشا
ترمیماس مشن کو جیک اینڈرشن نامی صحافی نے بے نقاب کیا تھا،جبکہ پنٹاگون کے پیپر لیک ہونے پر اس مشن کا نام :پوپ آئی: بھی عام عوام کے سامنے آ گیا تھا۔
پابندی
ترمیمجیک اینڈرسن کی رپورٹ کے بعد امریکی حکومت اور باقی حکومتوں کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا کہ وہ کسی بھی سائنسی موسمیاتی تغیر لانے والے پراجکٹ کو اس طرح استعمال نہیں کریں گے۔ گو امریکی حکومت اس بات کو نہیں مانتی کہ یہ پراجکٹ نقصان پہنچانے ے لیے تھا ۔