آکٹرائے (انگریزی: octroi) اگر اشیا یا سامان حدودِ شہر کے اندر کسی دوسرے شہر یا علاقے سے بغرض استعمال یا فروخت کے لیے لایا جائے تو اس پر محصول کی ادائیگی واجب ہو جاتی ہے۔ اس محصول قانونِ بلدیات کی اصطلاح میں آکٹرائے کہتے ہیں اور عام اصطلاح اسے چنگی کہا جاتا ہے۔ آکٹرائے وصول کرنے کے لیے حدودِ بلدیہ پر چنگی ناکے قائم کیے جاتے ہیں اور ناکے پر ہی اس شخص کو چنگی یا آکٹرائے ادا کرنا پڑتا ہے جو سامان لا رہا ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 3، سماجی علوم)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 5