آگورہ (فلم)
آگورہ ((ہسپانوی: Ágora)) فلم 2009 کی تاریخی ڈراما فلم ہے۔
آگورہ (فلم) | |
---|---|
پوسٹر | |
ہدایت کار | الیخاندرو آمینابار |
پروڈیوسر | Fernando Bovaira Álvaro Augustin |
تحریر | الیخاندرو آمینابار Mateo Gil |
ستارے | Rachel Weisz Max Minghella Oscar Isaac |
موسیقی | Dario Marianelli |
سنیماگرافی | Xavi Giménez |
ایڈیٹر | Nacho Ruiz Capillas |
تقسیم کار | Focus Features Newmarket Films Telecinco Cinema |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 126 منٹ |
ملک | ہسپانیہ |
زبان | انگریزی |
بجٹ | $70 ملین |
باکس آفس | $39 ملین |
کہانی
ترمیمکہانی تین سو اکانوے بعد از مسیح مصر کے بازاروں کی ہے اور منظر ہے اسکندریہ شہر کی ایک درسگاہ کا۔ جہاں ایک ریاضی دان ' فلاسفر اور علم فلکیات کی معلمہ مستقبل کے متوقع حکمرانوں کو درس دے رہی ہے۔ اور تحقیق کر رہی ہے بطلیموس کے زمین کی گردشی نظریے کی خامیوں پر۔ جبکہ مذہبی خلا ' سماجی اضطراب اور افراتفری قرب و جوار میں ہلچل مچانے کو تیار ہے۔ مسیحی پیروکار اپنا اثرو رسوخ بڑھاتے ہوئے کافروں کے دیوی دیوتاوں کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ کافر غم و غصہ میں مسیحیوں کا قتل عام کرتے ہیں لیکن جوابی حملے میں پسپا ہوتے ہوئے شہر کی لائبریری میں پناہ لیتے ہیں۔ مسیحی شہنشاہ کا ایلچی لائبریری کو نیست و نابود کرنے کی شرط پر کافروں سے سمجھوتہ کرتا ہے۔ معلمہ لائبریری تباہ ہونے سے پہلے چنیدہ چنیدہ صحائف لے کر بھاگتی ہے۔ کئی سالوں بعد ' امن کے دور میں معلمہ سورج ' چاند ' ستاروں اور تب تک کے معلومہ پانچ سیاروں کی گردش پر تحقیق اور تجربات کے بعد۔ ۔۔ اپنے مشاہدات کی روشنی میں صدیوں سے رائج عقائد کو کالعدم قرار دیتی ہے۔ اور دریافت کرتی ہے کہ زمین بیضوی ہے اور سورج کے گرد گھومتی ہے۔ مسیحی مبلغ چرچ کی بالادستی پر پڑنے والی ضرب کے خدشات کے پیش نظر معلمہ کو چڑیل قرار دیتے ہوئے زندہ جلانے کا حکم صادر کرتا ہے۔ مووی بیک وقت دو متوازی دھاروں میں بہتی ہے۔ جس میں ایک طرف مذہب ' چرچ ' کلیسہ کی بالا دستی کے خواہ اور دوسری طرف سائنسی تحقیقات کو حِزن جان بنانے والی مُفکر۔ دونوں اپنے اپنے نظریات کے پٙرچار کا اعتِقاد رکھتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Agora (2009) – Release dates"۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2017