آگ کا ڈر (انگریزی: Pyrophobia) سادہ لفظوں میں کسی بھی آگ یا آتش زنی کسی انسان کو خوف زدہ ہونا ہے۔ کسی حد تک ممکن ہے کہ یہ ڈر ہر انسان میں ہو کیوں کہ آگ جلانے والی چیزیں یا اس سے جلنے والی چیزیں انسان کے چمڑے کو نقصان بہنچا سکتی ہیں۔ مثلًا چولہے کے گرد کام کرنے والی خواتین اگر محتاط نہ ہوں یا تو اپنا ہاتھ جلا سکتی ہیں یا آگ ان کے کپڑوں کو جلا سکتی ہے۔ اسی طرح سے جو لوگ دیپاولی یا کوئی خوشی کے موقع پر پٹاخے پھوڑتے ہیں، وہ لوگ اگر پٹاخوں کے جلاتے وقت محتاط نہ رہیں تو زخمی ہو سکتے ہیں۔ بڑی بڑی عمارتوں سے متعلق قانونی اصول موجود ہیں کہ ان میں آتش فرو آلات کا ہونا ضروری ہے اور ان آلات کو مقررہ میعاد پر جانچ پرکھ سے گذر چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی شخص کو یا عمارت کو نقصان نہ پہنچے۔ لفٹ یا ایسکیلیٹر موجود ہونے کے باوجود ایک عام ہدایت دی جاتی ہے کہ آگ لگنے کی صورت میں سیڑھیوں ہی کااستعمال کیا جانا چاہیے۔ کچھ مقامات پر آگ کی صورت میں ہنگامی دروازے ہوتے ہیں جہاں سے لوگ باہر جا سکتے ہیں۔ کچھ جگہوں پر آگ کی صورت میں کسی بھی کانچ یا حفاظتی انتظام کو توڑنے کی ہدایت درج ہوتی ہے۔ اس کے باوجود آگ روز مرہ کی زندگی میں پکوان کے لیے اور سگریٹ کش لوگوں کے لیے لائٹر کے آگے سے ضروری ہی ہے۔ ایسے میں کسی شخص کا آگ سے غیر فطری طور پر گھپرانا یا اس کے معمولی طور پر سامنے سے ڈرنا ایک قسم کا ڈر ہے جس کا کئی لوگوں نے مطالعہ کیا ہے۔ یہ سمجھا گیا ہے کہ یہ بے قدیم ہے اور شاید یہ اس وقت سے موجود ہے جب کہ آدمی نے آگ کی پتھر کے دور میں دریافت کی تھی۔ [1]

آگ کی شدت اور تباہی

ترمیم

بڑے شہروں میں برقی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کئی لوگ اپنے جان و مال سے ہر سال محروم ہوتے ہیں۔ کئی لوگ گیس سیلینڈر بلاسٹ اور پٹاخا سازی کے حادثے جیسے حادثوں میں جان کھوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں کئی بار کسی غفلت کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگتی آئی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی جنگلات تباہ ہو جاتے ہیں۔ اطراف و اکناف کی انسانی آبادیاں تباہ ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جنگلات کے پیڑ پودے، جنگلی جانور، سب یا تو مارے جاتے ہیں یا پھر یہ لوگ نقل مقام ہونے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Fritscher، Lisa (24 اکتوبر 2011)۔ "Pyrophobia Is the Fear of Fire"۔ about.com۔ مورخہ 2012-11-19 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-02