اباحیہ
یہ صوفیوں کا ایک باطل فرقہ ہے جو تمام چیزوں کو جائز اور مباح سمجھتا ہے۔ اباحیہ کا لفظ اباحت سے ہے جس کا معنیٰ ہے جائز کرنا۔ اس فرقے کے نزدیک انسانوں کو گناہوں سے دور جانے کی قدرت حاصل نہیں اور نہ دیگر مامورات بجالانے کی طاقت ہے،نیز دنیا کی کوئی شے کسی کی ملکیت نہیں، اس لیے مال اور بیویوں میں تمام لوگ شریک ہیں۔ اس فرقے کو دنیا کا بدترین فرقہ کہا جاتا ہے۔الموسوعۃ الفقہیۃ میں اباحیہ والوں کو زنادقہ میں سے ذکر کیا گیاہے، چنانچہ اس میں ہے:
وَمِنَ الزَّنْدَقَةِ: الإْبَاحِيَّةُ، وَهِيَ: الاِعْتِقَادُ بِإِبَاحَةِ الْمُحَرَّمَاتِ، وَأَنَّ الأمْوَال وَالْحُرَمَ مُشْتَرَكَةٌ
"زنادقہ میں سے اباحیہ ہے اور اباحیہ وہ ہیں جو محرمات کے مباح ہونے کا اعتقاد رکھتے ہیں اور یہ کہ اموال اور محرمات مشترک ہیں۔"