ابرق ایک قسم کی چمکیلی معدن (mineral) ہوتی ہے، جس میں سے برق (بجلی) نہیں گذر سکتی مگر حرارت گذر سکتی ہے۔ اس وجہ سے یہ برقی آلات بنانے کے کاموں میں آتی ہے جیسے برقی استری اور ہیٹر (heater) وغیرہ۔ غیر دھاتی ابرق پاکستان کی معدنیات میں بھی شامل ہے۔

ابرق پرت

یہ لفظ اردو میں ابرک بھی ہے ممکن کہ اصل ابرق قاف سے ہو براقت سے ماخوذ یعنی نہایت چمکدار جس طرح فارسی میں ابلق کو ابلک کہتے ہیں۔

انوارالاسرارمیں ہے : حجر الطلق، حجر براق مؤلف من ورقات۔

ابرق کا پتھر ایک چمکدار پتھرہوتا ہے [1] جسے توڑنے پر کئی ورق نما ٹکڑے بنتے ہیں۔ اس صلاحیت کو cleavage کہتے ہیں۔ قدرتی ابرق کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ کیمائی اعتبار سے یہ phyllosilicate معدنیات ہوتی ہیں۔
ابرق کی چند اقسام acetone میں حل ہو جاتی ہیں۔

ابرق کا چٹانی ٹکڑا
ابرق

حوالہ جات

ترمیم
  1. فتاوی رضویہ جلد 3 احمد رضا خان بریلوی