دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکامیں (3) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

ابروٹینم

ترمیم

سوکھے پن:۔ میں نہایت مفید ہے بالخصوص جبکہ پاﺅں اور ٹانگیں سوکھی ہوں،اس کے باوجود بھوک اچھی ہوتی ہے،مرض اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ ظاہر ہو، دست دب جانے کے بعد بڑے جوڑوں میں درد اور گھٹیا کی شکایت۔ کوئی مرض دب جانے کے بعد کی حالتیں،بالخصوص ان لوگوں میں جنہیں نقرس جوڑوں میں درد کی شکایت ہو۔ سوزشِ باریطون جس میں ٹی بی شامل ہو پھیپھڑوں کے پردوں میں پانی آجائے (پلیورسی)کی شکایت ،دوسرے اعضاءمیں پانی آجانے کی شکایت ،جب چھاتی میں پانی آجانے کی شکایت کے لیے یا پھیپھڑوں کے باریک خانوں کے پھیل جانے کے لیے آپریشن ہواہو،اور اب چھین باقی رہ گئی ہو تو یہ دوا اسے دور کردیتی ہے۔ گٹھیامیں افاقہ ہونے پر بواسیربڑھ جائے۔ بچوں کی نکسیر (ہائیڈروسل) فوطوں میں پانی اتر آنا

ذھن:۔

ترمیم

چڑچڑا۔ بدمزاج،گھبرایا ہوا۔ پست ہمت۔بہت متفکر سوچنے کی طاقت میں کمی

سر کو سیدھا نہیں رکھ سکتا خاص طور پر بات چیت کرنے یا دماغی محنت کرنے کے بعد دماغ تھکا ہوا اور کمزور محسوس کرتا ہے سر کی کھوپڑی میں پھوڑے کی مانند درد

چہرہ:۔

ترمیم

جُھرّیاں پڑی ہوئیں،سرد،زرد،خشک آنکھیں بے رونق اور ان کے گرد اگر نیلاگھیرا،چربی کی بند نالیوں میں کیڑوں جیسا مجموعہ،نکسیر آئے چہرے کا شریانی گومڑ۔

معدہ

ترمیم

۔ ذائقہ چکنا،بھوک اچھی لگتی ہے مگر بدن پھر بھی سوکھتا چلا جاتا ہے خوراک ابروٹینم ہضم ہوئے بغیر پاخانے کی راہ سے نکل جاتی ہے۔ درد معدہ کٹن ہو،جیسے دانتوں سے کتراجا رہا ہے۔ یہ تکلیف رات کو بڑھے،احساس جیسے معدہ پانی پر تیر رہا ہے۔ سرد محسوس ہو کترنے والی بھوک،مریض گڑِگڑائے۔ بد ہضمی جس کے ساتھ نہایت بدبودار رطوبت کی قے ہو اور قے میں بہت سا مواد خارج ہو۔ پیٹ:۔ جیسے پیٹ میں سخت گولے رکھے ہیں اپھارہ دست اور قبض باری باری سے آئے،خونی بواسیر،پاخانے کی حاجت بار بار ہو، خون والا پاخانہ آئے ،جیسے جیسے یہ تکلیف شدّت اختیار کرے،گٹھیا کی تکلیف کم ہو، کرم،ناف سے رطوبت ٹپکے، ایسا محسوس ہو جیسے معدہ ڈوب رہا ہے۔

آلاب تنفّس

ترمیم

۔ کچے ّ پن کا احساس ،سانس میں رکاوٹ پڑے۔ دستوں کے بعد خشک کھانسی آئے۔ چھاتی کے آر پار درد ہو، دل کے ارد گرد سخت درد ہو۔

پشُت:۔

ترمیم

گردن اس قدر کمزور ہوجاتی ہے کہہ سرکا بوجھ نہ سنبھال سکے، کمر حرکت نہ کر سکے کمزوری اور درد، زیریں پشُت کا درد جو منی کی نالیوں کے ساتھ ساتھ چلے،تکونیہ ہڈی میں درد اور خونی بواسیر۔ شاخہائے وجود:۔ کندھوں بازﺅں،کلائیوں اور ٹخنوں میں درد،ہاتھ کی انگلیوں اور پیروں میں کانٹا گڑنے جیسا درد اور ٹھنڈک ٹانگیں سوکھ جائیں، ہڈیوں کے جوڑوں میں سختی آجائے اور ہلنے جلنے کی طاقت کم ہو جائے، ہاتھوں پیروں میں درد کے ساتھ کھنچاﺅ آئے (ایمونیم میور)

۔ چہرے پر کیل اور پھنسیاں نکلیں وہ دب جائیں تو چہرے کی رنگت ارغوانی ہو جائے۔ جلد لٹک جائے، ڈھیلی ،پھوڑے نکلیں ،بال گریں،خارش والی بوائی۔ کمی وبیشی:۔ بیشی سرد ہوا سے ،اخراج دب جانے سے ،کمی۔ حرکت۔

تعلقات

ترمیم

۔ مقابلہ کریں۔ اسکرو فیولیریا،برائیونیا، اسٹلیریا،بنزوئیک ایسڈ۔ جوڑوں کے درد میں آیوڈین،نیڑم میور۔ بچوں کے سوکھے میں۔

مقدار خوراک

ترمیم

3سے 30 طاقت

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا اور انسائیکلوپیڈیا آف ہومیو پیتھک ڈرگز