ابن عطاء آدمی
ابو العباس احمد بن محمد بن مسہل بن عطاء آدمی ایک صوفی بزرگ اور عالم دین تھے، جو عراق کے شہر بغداد سے تعلق رکھتے تھے۔ جنید بغدادی اور ابراہیم مارستانی جیسے بزرگوں کے ہم عصر اور ہم مجلس تھے۔ 309 ہجری بمطابق 921 عیسوی یا 311 ہجری بمطابق 923 عیسوی کو ان کا انتقال ہوا۔ ابوسعید فراز لکھتے ہیں کہ میں نے تصوف کا اہل صرف جنید بغدادی اورابن عطاء آدمی کو پایا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمشاہکار اسلامی انسائیکلو پیڈیا | جلد اوّل ، صفحہ 15