ابو البشر مولانا محمد صالح ممتاز عالم دین اور صاحب کردار شخصیت تھے۔

ولادت

ترمیم

مولانا مست علی حنفی نقشبندی چشتی کے گھر 1870ء میں موضع میترانوالی ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے یے ابھی تین سال کے تھے کہ والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے تمام ذمہ داری والدہ نے اٹھائیں۔

تعلیم

ترمیم

پانچ سال کی عمر میں ان کے تایا مولوی امیر علی سے قرآن پاک ناظرہ پڑا دنیاوی تعلیم کے حصول کے لیے آپ کو مقامی پرائمریاسکول میں داخل کرا دیا گیا انھوں نے پانچویں جماعت پاس کی

بیعت

ترمیم

ابھی دس سال کی عمر تھی کہ تایا جان موضع جوڑہ ضلع گوجرانوالہ میں خواجہ فقیر محمد چوراہی کی خدمت میں لے گئے اور بیعت کی درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا اور ان کی روحانی تربیت کے لیے غلام محی الدین بن خواجہ محمد خان عالم باؤلی شریف گجرات کا انتخاب کیا

لاہور میں قیام

ترمیم

1896ء میں لاہور تشریف لے گئے اور میٹرک تک تعلیم پائی لاہور محکمہ ریلوے میں ملازمت اختیار کی دوران ملازمت مختلف علما کرام سے عربی کی کتب متداولہ کا مطالعہ کیا اسلامی علوم فقہ تفسیر اور حدیث سے شناسائی مولانامحمدصالح مذہبا حنفی مسلکا نقشبندی مجددی قادری چشتی بزرگ تھے مولانا احمد رضا خان بریلوی سے بہت محبت کرتے ہیں دوسرے علما کے علمی کاموں کے معترف بھی تھے بڑے وسیع المشرب تھے ہرمسلک کے نقطہ نظر کو اپنی کتابوں میں لکھتے بہت بڑی رقم خرچ کرکے کے دینی کتب کو اکٹھا کیا بہت بڑا دارالمطالعہ قائم کیا اور کتابوں کی تصنیف کی

تصانیف

ترمیم
  • پردہ پردہ پر مفصل کتاب ہے
  • فقہ نعمانی ترجمہ اردو خلاصہ کیدانی خلاصہ کیدانی کا آسان اردو ترجمہ ہے
  • فضائل رسول اللہ حصہ اول ندائے یا رسول اللہ چار حصوں میں میں چھپ کر تقسیم کیا گیا
  • علم غیب اس کتاب میں انبیا اور اولیاء کے علم غیب پر قرآن و حدیث اور روایت بیان کی ہیں
  • نماز حنفی مدلل نماز کے ہر مسئلہ کو قرآن پاک حدیث نبوی آثار صحابہ اور اقوال و تعبیر تابعین سے کیا گیا
  • نماز حنفی اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نور مبارک ہو علمی اور عقلی دلائل سے ذریعے دلائل سے ثابت کیا گیا
  • مسائل عیدین عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے متعلق تحقیقی مسائل پر احادیث نبویہ کی روشنی میں بحث کی گئی
  • سال بھر کے عربی خطبات جمعہ لکھی گئی گی
  • تحفۃ الاحباب فی مسئلہ ایصال ثواب ایصال ثواب کے متعلق اسلامی جماعتوں کے اختلاف اس مسئلہ کے صحت کے قرآن و حدیث سے دلائل ہیں اس کتاب میں ان کے حالات و واقعات کو بیان کیا گیا
  • نماز مترجم نماز کا ترجمہ اردو زبان میں سوانح عمری رسول مقبول عاصم سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی اور سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی
  • سلسلہ اسلام دس حصوں پر مشتمل ہے
  • انوارالمعارف جمعہ نماز جمعہ کے فضائل اور احکام و مسائل پر روشنی ڈالی گئی
  • احتیاط الظہر اس میں تمام اختلافات کا ذکر کیا
  • سلام کرنے کا اسلامی طریقہ اور مصافحہ معانقہ کرنے کا صحیح طریقہ بیان کیا گیا

وفات

ترمیم

90 سال کی عمر میں اگست 1959ء لاہور میں میں وفات پائی امانتا دفن کیے گئے بعد میں ان کی وصیت کے مطابق لاہور سے منتقل کرکے 1961 میں جامع مسجد میں میترانوالی ضلع سیالکوٹ میں دفن کیا گیا [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. پردہ ،ابو البشر محمد صالح،مکتبہ مہریہ رضویہ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ