ابو المکارم
ابو المکارم سعد اللہ بن جرجس بن مسعود تیرہویں صدی میں قبطی راسخ الاعتقاد کلیسیا کے ایک قس تھے۔ ابو المکارم مشہور کتاب تاريخ ألكنائس وألأديرة (کلیسیا اور خانقاہوں کی تاریخ) کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب تیرہویں صدی کی دہائی میں لکھی گئی تھی اور یہ نمایاں طور پر شائع نہیں ہوئی۔ ابو المکارم کی یہ کتاب قبطی کلیسیا کی زندگی کو قریب سے جاننے کے لیے ایک بہترین ذریعے تھی اور قبطی تاریخ کے علما اس کتاب کو حوالے کے طور پر بکثرت استعمال کرتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ابو المکارم۔ قبطی دائرۃ المعارف۔ اخذ کردہ بتاریخ 24 جولائی 2017ء