ابو سعید بن وہب
حضرت ابو سعید بن وہب ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔
حضرت ابو سعید بن وہب ؓ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمابوسعید نام یاکنیت، باپ کا نام وہب تھا، تھے توقبیلہ بنونضیر سے؛ مگرغلطی سے بنوقریظہ کی طرف منسوب ہوکر قرظی مشہور ہیں (حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ نے ان کے قرظی ہونے کی تردید کی ہے)۔ [1]
اسلام
ترمیمبنونضیر کی جلاوطنی کے روزحضرت یامین رضی اللہ عنہ کے ساتھ انھوں نے بھی یہودیت سے اپنا رشتہ توڑ کرہمیشہ کے لیے اسلام سے جوڑ لیا۔ (بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ غزوۂ قریظہ کے روز اسلام لائے؛ مگرحافظ رحمہ اللہ نے اس کی تردید کی ہے [2] [3]
مسلمانوں کی آپ کے مال وجائداد سے دستبرداری
ترمیمبنونضیر کے متروکہ مال وجائداد پرمسلمانوں نے قبضہ کر لیا؛ مگرحضرت یامین رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ چونکہ اسلام لاچکے تھے، اس لیے کسی نے ان کے مال وجائداد کوہاتھ نہیں لگایا۔ [4]
وفات
ترمیمسنہ وفات معلوم نہیں ہو سکا۔
علم و فضل
ترمیمآپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اورآپ سے آپ کے صاحبزادے روایت کرتے ہیں۔ [5]