حضرت ابو مالک ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

حضرت ابو مالک ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

عبد اللہ نام، ابومالک کنیت، اسلام سے پہلے آپ علمائے یہود میں تھے، اصل وطن یمن تھا؛ لیکن کسی وجہ سے ترکِ وطن کرکے یثرب چلے آئے تھے اور یہیں قبیلہ قریظہ میں کسی عورت سے شادی کرلی تھی؛ اسی وجہ سے بجائے یمنی کے قرظی مشہور ہیں۔ [1]

وفات ترمیم

وفات کی تصریح نہ مل سکی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوصفات توراۃ میں مذکور ہیں ان کے متعلق دریافت کیا گیا توفرمایا: صفته في كتاب بني هارون الذي لم يبدل ولم يغير: أحمد من ولد إسماعيل يأتي بدين الحنيفية دين إبراهيم يأتزر على وسطه ويغسل أطرافه وهو آخر الأنبياء۔ [2] ترجمہ:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت حضرت ہارون علیہ السلام کی کتاب میں موجود ہے، جس میں اب تک کوئی تبدیلی اور تحریف نہیں ہوئی ہے، اس میں یہ ہے کہ احمد نام کے ایک نبی دین حنیف کوجوحضرت ابراہیم علیہ السلام کا دین ہے لے کرآئیں گے، تہ بند ناف سے اوپر باندھتے ہوں گے، اپنے اعضاء کوپاک صاف رکھتے ہوں گے اور یہ آخری نبی ہوں گے۔ آپ سے کوئی روایت مروی نہیں ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. (اصابہ:4/172)
  2. (الإصابة في معرفة الصحابة:3/395، شاملہ، موقع الوراق)