اجرام فلکی
اجرام آسمانی یا اجرام فلکی (Astronomical object)، ایسی نمایاں جسمانی موجودات یا ساختوں کو کہا جاتا ہے کہ جن کی موجودگی یا ان کے وجود کو اب تک کی سائنس کی مدد سے فضائے بسیط میں ثابت کیا جا چکا ہو، یعنی ہو سکتا ہے کہ آئندہ سائنسی ترقی کی بدولت کچھ ایسے شواہد سامنے آ جائیں کہ جن کی وجہ سے موجودہ اجرام فلکی میں سے کسی ایک (یا کئی) کے وجود سے انکار کرنا پڑے۔ اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ آئندہ ہونے والے سائنسی اکتشافات کے ذریعے کسی مختلف قسم کے اجرام فلکی دریافت کیے جا سکیں، جن سے آج کی نسل انسانی ناآشنا ہے۔
اجرام فلکی کو اجرام سماوی (celestial objects) بھی کہا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر اجرام فلکی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |