احساس کمتری
اپنے آپ کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے دوسروں کے مقابلے میں خود کو حقیر سمجھنے کو نفسیات کی اصطلاح میں احساس کمتری (انگریزی: Inferiority Complex) کہا جاتا ہے۔ اگر کسی موقع پر انسان کسی خاص چیز سے خوفزدہ ہو جائے تو پھر بھی وہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے۔ نفسیات کے ماہرین انسانی ذہن اور اعصابی بدنظمی کی حالت کو بھی اسی بیماری میں شامل کرتے ہیں۔
احساس کمتری معارشروں اور قوموں کی صورت حال کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً یہ کہا جاتا ہے کہ امریکہ میں وہ آبادی جو افریقا سے لائ گئی تھی اس قوم کو ایک تاریخی احساس کمتری یا Inferiority Complex ہے۔ اسٹریلیا میں ثقافتی معانوں میں بھی احساس کمتری کی بات کی جاتی ہے، جس کو Cultural Cringe بھی کہا جاتا ہے۔