احمد آباد جنوبی
احمد آباد جنوبی ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل میں واقع ایک قدیم گاؤں کا نام ہے۔ یہ گاؤں جوہرآباد مظفرگڑھ روڈ کے مشرقی جبکہ دریائے جہلم کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ یہ گاؤں " اوریں سیداں" اور "بہلول پور" کے درمیان میں ہے۔ اس گاؤں میں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں جن میں سر فہرست "مجوکہ برادری" ہے مجوکہ برادری کے بزرگ ملک میاں احمد مجوکہ جو یہاں سب پہلے آ کر رہائش پزیر ہوئے تھے، اسی نسبت سے گاؤں کا نام احمد آباد رکھا گیا۔