پنجابی زبان کے مشہور شاعر ،نقاد اور مورخ 1768ء میں اسلام گڑھ ، گجرات میں پیدا ہوئے۔

پنجابی زبان میں چالیس سے زائد کتب تصنیف کیں۔ جن میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں۔

سسی پنوں، سوہنی ماہیوال، لیلٰی مجنوں، یوسف زلیخا، راج بی بی، سیف الملوک، قصہ حاتم، جنگ احد، جنگ بدر وغیرہ۔ مہاراجا گلاب سنگھ والئی جموں کشمیر کی فرمائش پر سکھوں کی تاریخ فتوحات خالصہ لکھی۔