اختلاف ابی حنیفہ و ابن ابی لیلی

اختلاف ابي حنيفة وابن ابی لیلی امام ابو یوسف (متوفی 182ھ) کی تصنیف ہے،
اس میں امام ابوحنیفہ اور امام محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلی (متوفی 128ھ) کے درمیان میں اختلافی مسائل کو بیان کیا ہے، اس میں نماز، زکوة، حج، نکاح، طلاق، حدود، قضاء، دیت، وصیت، وراثت، علم، بیع مضار بہ مزارعت، رہن، اجارہ، قرض، صدقہ، ہبہ اور غصب سے تعلق اختلافی مسائل بیان کیے ہیں۔ امام ابو یوسف اختلافی مسائل میں پہلے امام ابوحنیفہ کی رائے بیان کرتے ہیں، پھر ساتھ اپنی رائے بھی ذکر کرتے ہیں، جو عموما یہ ہوتی ہے کہ میں اس سے اتفاق کرتا ہوں یا میری رائے بھی یہی ہے۔ پھر امام ابن ابی لیلی کا نقطہ نظر پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے دلائل بھی ذکر کرتے ہیں۔ پھر امام ابن ابی لیلی کے دلائل کے جوابات روایت اور درایت کی روشنی میں دیتے ہیں اور امام ابو حنیفہ کے موقف کی ترجیح بیان کرتے ہیں۔ امام ابو یوسف تعصب سے کوسوں دور تھے، اس لیے پچاس سے زائد مسائل میں آپ نے امام ابن ابی لیلی کے موقف کو ترجیح دی ہے۔ یاد رہے کہ امام ابن ابی لیلی امام ابو یوسف کے استاذ ہیں، آپ نے ان سے نو سال تک علم حاصل کیا، پھر امام ابوحنیفہ سے علم حاصل کیا۔
امام ابو یوسف رحمہ اللہ نے اس کتاب میں جا بجا احادیث و آثار بھی ذکر کیں جن کی مجموعی تعداد ایک سو سے زائد ہے[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. المبسوط للسرخسی: کتاب اختلاف أبي حنيفة و ابن ابی لیلی: ج30 ص 128 تا 130