حضرت ادریسؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

حضرت ادریسؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

ادریس نام، شام یاحبشہ کے رہنے واے تھے، حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حبشہ کے جوعیسائی مدینہ آئے تھے، ان میں یہ بھی تھے۔

اسلام

ترمیم

آپ نے بھی حضرت ابرہہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا۔

زیارت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

ترمیم

حبشہ کے وفد کے ساتھ مدینہ آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی دولت سے بہرہ مندہ ہوئے۔

فضائل

ترمیم

آپ بھی ان خوش قسمت اہلِ کتاب صحابہ میں ہیں جن کے بارے میں قرآن کی متعدد آیتیں نازل ہوئیں اور انعام کے بھی مستحق ہوئے: أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ۔ [1] ترجمہ: یہی لوگ ہیں جن کو دوہرا ثواب ملے ۔ آپ کی زندگی کے عام حالات اور وفات وغیرہ کے متعلق اور کوئی تفصیل نہیں مل سکی۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. (القصص:54)
  2. (اصابہ:1/27، اوپرحضرت ابرہہ رضی اللہ عنہا کے تذکرہ میں شامی یاحبشی ہونے کی تحقیق گذرچکی ہے)