کیمیا میں ارتکاز (انگریزی: concentration) کسی آمیزے میں کیمیاوی اجزاء (constituents) کی مقدار کی پیمائش ہے کہ جسے آمیزے کے کل حجم پر تقسیم کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے۔ ارتکاز کی کئی قسم کی ریاضیاتی وضاحت کی جا سکتی ہے۔

کمیتی ارتکاز ترمیم

کمیتی ارتکاز (mass concentration) کسی آمیزے میں کیمیاوی اجزاء کی کیمت کو اس کے کل حجم پر تقسیم کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے۔

 

جہاں   کمیتی ارتکاز،   کیمیاوی اجزاء کی کمیت اور   آمیزے کا حجم ہے۔

مولی ارتکاز ترمیم

مولی ارتکاز (molar concentration) کسی آمیزے میں ایک مول کیمیاوی اجزاء کی مقدار کو اس کے کل حجم پر تقسیم کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے۔

 

جہاں   مولی ارتکاز،   کیمیاوی اجزاء کی مقدار اور   آمیزے کا حجم ہے۔

عددی ارتکاز ترمیم

عددی ارتکاز (number concentration) کسی آمیزے میں کیمیاوی اجزاء کی تعداد کو اس کے کل حجم پر تقسیم کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے۔

 

جہاں   عددی ارتکاز،   کیمیاوی اجزاء کی تعداد اور   آمیزے کا حجم ہے۔

حجمی ارتکاز ترمیم

حجمی ارتکاز (Volume concentration) کسی آمیزے میں کیمیاوی اجزاء کے حجم کو اس کے کل حجم پر تقسیم کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے۔

 

جہاں   حجمی ارتکاز،   کیمیاوی اجزاء کا حجم اور   آمیزے کا حجم ہے۔