اردو بازار، لاہور
اردو بازار لاہور میں واقع ہے۔ تقسیم ہند سے پہلے اردو بازار لاہور کا نام موہن لال روڈ تھا جو منشی ہرسنگھ رائے کا بیٹا تھا۔ منشی ہرسنگھ رائے کی اسی بازار میں ایک بہت بڑی حویلی تھی۔ حویلی کے سامنے ہی منشی ہرسنگھ رائے نے مفید عام پریس کے نام سے درسی کتب چھاپنے کا سب سے بڑا ادارہ قائم کیا تھا۔ سنہ 1948ء میں موہن لال روڈ کا نام تبدیل کر کے اردو بازار رکھ دیا گیا۔ نام کی تبدیلی کی تجویز مکتبہ معین الادب کے بانی معین صاحب نے دی تھی