اردو فکشن پر روسی ادب کے اثرات
اردو فکشن پر روسی ادب کے اثرات کی مصنفہ ڈاکٹر پروین کلو ہیں جو مشہور مزدور رہنما غلام نبی کلو کی بیٹی ہیں۔ اس کتاب کو ریشنل پبلکیشنز نے فقیر خانہ توحیدیہ لاہور کے اہتمام سے شائع کیا۔ اس کی اشاعت اول مارچ 2011 میں ہوئی۔ ناشر یوسف عباس، کمپوزنگ طاہر مقصود نے کی اور سرورق ریاظ نے بنایا۔ روس اور روسی ادب کی مختصر تاریخ کے ساتھ ساتھ اردو میں تراجم کی تاریخ اور اردو ادب پر روسی ادب کے اثرات پر ایک گرانقدر کام ہے جس کی نظیر خال خال ہی ملتی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لائبریری میں یہ کتاب شامل ہے [1] ۔ ڈاکٹر پروین کلو نے اسی سے ملتے جلتے ایک اور موضوع "ترقی پسند اردو ناول پر روسی ناول کے اثرات" بھی تحریر کی جسے مقتدرہ اردو زبان کی ویب گاہ پر اردو جرائد کے اشاریہ میں بھی شامل کیا گیا ہے اردو جرائد اشاریہ، قومی مقتدرہ زبان۔
فہرست ابواب
ترمیمکتاب کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں آخری حصہ حاصل تحقیق اور چند اہم خطوط پر مشتمل ہے۔
روس کا سیاسی و سماجی پس منظر اور مختصر تاریخ
ترمیم- روس کا ابتدائی نام اور قیام
- زاروں کا روس اور انقلابی تحریکیں
- 1917 کا بالشویک انقلاب اور ملکی صورت حال
روسی ادب کے تراجم - آغاز تا حال
ترمیم- تراجم کی ضرورت اور اہمیت
- اردو زبان میں تراجم کی روایت
- انگریزی سے اردو تراجم کا سلسلہ
- روسی ادب کے اردو تراجم کا تاریخی جائزہ
- روسی ادب کے تراجم کی حروف تہجی کے مطابق تعارفی فہرست
روسی فکشن کے اردو ناول پر اثرات
ترمیم- اردو ادب کو متاثر کرنے والے روسی افسانہ نگار اور ناول نگار
- اردو افسانوی ادب اور ناول نگاری کا آغاز
- روسی ناول نگاری کے اثرات کا اولین نمائندہ: پریم چند
- پریم چند اور ٹالسٹائی
- روسی انقلابی ادب کے اثرات اور ترقی پسند تحریک
- ترقی پسند تحریک کا پہلا ناول "لندن کی ایک رات"
- عزیز احمد کی ناول نگاری میں روسی اثرات کی منفرد نمائندگی
روسی فکشن کے اردو افسانے پر اثرات
ترمیم- اردو افسانے کی ابتدا
- اردو فسانے کے تین انقلابی موڑ اور روسی اثرات
- اردو افسانے کے چار ادوار کا اجمالی جائزہ
- اردو افسانے کے ارتقا میں انگارے اور ترقی پسند تحریک کا حصہ
- موضوع اور کردار نگاری کے حوالے سے اردو افسانے پر روسی اثرات
حاصل تحقیق اور اہم خطوط
ترمیم- خلاصہ تحقیق
- احمد ندیم قاسمی کا خط
- ڈاکٹر وکٹر فلیمونوف کا خط