ارمڑ پایان انگریزی میں عموماً URMAR PAYAN لکھا جاتا ہے، ضلع پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ کا تیسرا گاؤں ہے جو ضلع نوشہرہ کے علاقاجات ڈاگ بہسود، وزیر گڑھی اور علی بیگ سے ملا ہوا ہے، یہ گاؤں مزید کئی محلوں میں بٹا ہوا ہے جن میں سے غازی خیل ، کمبر خیل ، مشن خیل ، یوسف خیل ، علی خیل قابل ذکر ہیں، ارمڑ پایان کی آبادی 1998 کی مردم شماری کے مطابق 19261 تھی جبکہ 2017 مردم شماری کے مطابق 29548 ہے، یہاں کے اکثر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت اور محنت مزدوری ہے، گاؤں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک ایک ہائی اسکول جبکہ تین تین پرائمری سرکاری اسکولز موجود ہیں، ایک گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سینٹر بھی حال ہی میں قائم کیا گیا ہے، یہاں کی زمین زرخیز ہے اور اکثر پیداوار آلو بخارے کا ہوتا ہے۔

موسم: [1]