استدلال الکائنات
استدلال الکائنات (cosmological argument) آسان الفاظ میں اس نظریے کو کہا جاتا ہے جس کے تحت اس دنیا یا / اور کائنات کو خدا کے وجود کو ثابت کرنے کے لیے بطور استدلال پیش کیا جاتا ہے، یعنی اس کائنات کی موجودگی ہی کسی خالق کی موجودگی کی سب سے اہم دلیل (استدلال) ہے۔ کائنات کا وجود، اس فلسفے کے مطابق، اپنی وضاحت کا طلبگار ہے اور واحد منطقی وضاحت یہی ہے کہ کوئی کائنات کا تخلیق کار (خالق/ خدا/ اللہ) موجود ہے۔ یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ استدلال، کائنات کے سبب الاول (یا دوسرے الفاظ میں ایک لاسبب سبب) کو بیان کرتا ہے اور اس کے مطابق کائنات کے وجود کے سبب کا کوئی سبب نہیں گویا خدا کے وجود کا سبب بیان نہیں کیا جا سکتا؛ سبب الاول کو متنقلِ اولی (prime mover) بھی کہا جاتا ہے۔