استراحت گاہ
استراحت گاہ یا سیر گاہ (انگریزی: resort) سے مُراد استراحت (relaxation) اور تفنن (recreation) کے لیے استعمال ہونے والی ایک ایسی جگہ جہاں لوگ تعطیلات یا چھٹیاں گزارنے آتے ہیں۔ عموماً استراحت گاہیں ایک ہی کمپنی کے تحت چلنی والی جگہوں، قصبوں اور بعض اوقات ایک کاروباری ادارہ (commercial establishment) کے زیر انتظام ہوتی ہے۔
ایسے قصبات کو جہاں سیاحت اور تعطیل کاری (vacationing) مقامی سرگرمی کا بڑا حصّہ ہوتا ہے، بعض اوقات استراحتی قصبات (resort towns) کہا جاتا ہے۔ سمندر کے کنارے واقع استراحت گاہ ساحلی استراحت گاہ (seaside resort) کہلاتی ہے۔ اندرونِ ملک استراحت گاہوں میں اسکی استراحت گاہ (ski resorts)، پہاڑی استراحت گاہ (mountain resorts) اور اسپا قصبے (spa towns) شامل ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر استراحت گاہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |