اسحاق گازرونی سہروردی لاہوری

سید محمد اسحاق پہلے گازرون میں رہتے تھے اور شیخ واحد الدین کے مرید تھے۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسین سے ملتا ہے۔ اشارہ غیبی ملنے پر لاہور تشریف لائے اور یہاں سلسلہ رشد و ہدایت شروع کیا۔ لاہور کے علما مشائخ اور عوام آپ کے بے حد متعقد تھے۔ بعہدفیروز شاہ تغلق وفات پائی اور دہلی دروازے کے باہر دفن ہوئے۔ نواب وزیر خان حاکم لاہور نے جب یہاں عظیم الشان مسجد بنوائی تو آپ کے مزار کو مسجد کے صحن میں شامل کر لیا۔ عوام آپ کو میراں بادشاہ کہتے ہیں۔

اسحاق گازرونی سہروردی لاہوری کا مقبرہ
اسحاق گازرونی سہروردی لاہوری کا مقبرہ