اسرار بھائی
اصل نام اسرار احمد۔ پاکستان کے معروف صحافی۔ اسرار احمد پاکستان بننے سے پہلے بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے ہاتھوں قائم ہونے والے روزنامہ ڈان میں بطور جونیئر رپورٹر بھرتی ہوئے۔ الطاف حسین، احمد علی خان اور ایم اے زبیری کے ساتھ اسرار احمد بھی ان صحافیوں میں شامل تھے جن کا تقرر روزنامہ ڈان میں پاکستان بننے سے پہلے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔ علی احمد خان نے کہا کہ اسرار احمد کا شمار ترقی پسند اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ایوب خان کے دور میں اسرار احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی بنیاد رکھی۔ 8 اکتوبر 2012ء کو راولپنڈی میں انتقال ہوا۔
اسرار بھائی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |