اسلامی نسائيت
(اسلامی حقوق نسواں سے رجوع مکرر)
2002 میں ایک خاتون سکالر مارگوٹ بادران نے اسلامی اور حقوق نسواں یعنی فیمنزم کے اشتراک کی حمایت کرتے ہوئے کہا" حقوق نسواں کے بیانیہ جو اسلامی نظریات سے مطابقت رکھتے ہوں"۔ حقوق نسواں کے مسلم کارکنان فیمنزم کی بنیادوں کو اسلامی تعلیمات میں کھوجتے ہیں اور اسے اسلام سے مطابق پاتے ہیں۔ اسی طرز پر یہ خواتین کی تمام شعبوں میں مکمل حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں اور اپنے بحث میں غیر مسلموں کو بھی شامل کرتے ہیں۔ مسلم کارکنان کے نزدیک اسلامی نظریہ سیکولر فیمنزم سے زیادہ جدید ہے جو قران پر بنیاد رکھتا ہے۔