اسلام آباد کی مساجد
شاہ فیصل مسجد
ترمیمشاہ فیصل مسجد اسلام آباد بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے، جسے سعودی حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا گیا۔ شاہ فیصل مسجد کی تعمیر 1987 میں مکمل ہوئی اور پورے پاکستان سے لوگ جب اسلام آباد آتے ہیں تو شاہ فیصل مسجد دیکھنے بھی ضرور آتے ہیں۔
مسجد رحمت اللعالمین
ترمیماسلام آباد کی نمایاں مساجد میں سے ایک مسجد رحمت اللعالمین بھی ہے۔ یہ مسجد سیکٹر ایف ایٹ میں واقع ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں عام مساجد کے برعکس لوگوں کو کئی ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو عام مساجد میں نہیں ہوتی۔ مثلا شادی ہال، مسافروں کے لیے عارضی رہائش گاہ، مفت کھانے کا بندوبست، مفت علاج معالجے کی سہولت وغیرہ۔
مسجد سیدہ فاطمہ
ترمیممسجد سیدہ فاطمہ اسلام آباد کے دیہی علاقے گولڑہ ریلوے اسٹیشن میں واقع ہے، اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں عام مساجد کی روٹین سے ہٹ کر خطبہ جمعہ اور روزانہ کے درس قرآن میں خالص قرآنی تعلیمات پر مبنی خطبہ اور درس دیا جاتا ہے، جو تحریکی انداز میں فرقہ واریت سے دور خالص علمی ، تذکیری اور تحریکی خطبہ اور درس ہوتا ہے۔