سائنسی طریقہ
(اسلوب علم سے رجوع مکرر)
اسلوب علم یا Scientific method جس کو علمی طریقہ کار بھی کہ سکتے ہیں دراصل فطرتی اور اصطناعی مظاہر (phenomena) پر تحقیق کرنے اور نئی معلومات حاصل و ذخیرہ کرنے کے لیے اپنائے جانے والی آذمودہ طرازوں (techniques) کے مجموعے کو کہا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہی طرازوں کی مدد سے گذشتہ حاصل کی گئی معلومات کو آپس میں پیوستہ و باہم مربوط کرنے اور ان سے موجودہ معلومات کے مطابق نتائج اخذ کرنے کا کام بھی لیا جاتا ہے۔