الحمد للہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی اما بعد:

فن اسماء الرجال اس فن کو کہا جاتا ہے جس کی بنیاد پر سید الانبیاء ﷺ کی طرف منسوب شدہ احادیث کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے کہ آیا وہ حدیث کس درجہ کی ہے اور احادیث کے یہ درجات راویوں کے اعتبار سے ہوتے ہیں کہ راویوں کے حافظہ ضبط وعدالت کی بنیاد پر مزید شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے اس پر حکم لگتا ہے کہ کس درجہ کی ہے صحیح ہے حسن ہے ضعیف ہے یا موضوع ہے اسے اسماء الرجال کہا جاتا ہے اس میں رواۃ احادیث کی مکمل معلومات ہوتی ہیں