ایسٹیریا ڈی سا پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک ایتھلیٹ تھیں ۔ وہ پاکستان کے قومی مقابلوں میں حصہ لیتی تھیں اور لمبی چھلانگ میں پہلی قومی چیمپیئن تھیں۔ [1]

پس منظر

ترمیم

ایسٹیریا ڈی سا کی کی پرورش کراچی میں ہی ہوئی اور تعلیم کراچی کے سینٹ جوزف کانونٹ اسکول میں ہوئی تھی۔ وہ 1930 کی دہائی سے گرل گائیڈز کے ساتھ شامل ہوئی۔ [2]

کیریئر

ترمیم

ڈی سا نے پولو گراؤنڈ کراچی میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان اولمپکس (موجودہ نام : نیشنل گیمز) میں صوبہ سندھ کی نمائندگی کی۔ اس نے دونوں ٹریک: ریلے اور 100 گز کے ساتھ ساتھ فیلڈ پروگراموں میں بھی حصہ لیا جس میں لمبی چھلانگ اور جیولین شامل تھے۔ [1] ڈی سا نے اس کے بعد منٹگمری (موجودہ ساہیوال ) اور ڈکہ (موجودہ ڈھاکہ ) میں منعقدہ نیشنل گیمز میں سندھ ویمن ٹیم کی منیجر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Asteria de Sa, "Memories of my golden years of athletics," St. Joseph's Convent School Alumni Karachi 1997
  2. Fifty years ago in Wellesley Townsman Cathy Brauner. 2011 Retrieved 01 January 2015