اشرف حبیب اللہ ایک پاکستانی امریکی سٹرکچلر انجینئر ہیں۔ وہ کمپیوٹرز اینڈ سٹرکچر انک سافٹ ویئر کمپنی کے بانی اور سربراہ ہیں۔ انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور جامعہ کیلیفورنیا، برکلی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کی کمپنی مشہور زمانہ SAP2000 سافٹ ویئر بھی بناتی ہے جو دنیا بھر میں تعمیرات کے شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔