اصحاب عقبہ
اصحاب عقبہ وہ ہیں جنھوں نے غزوہ تبوک سے واپسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک گھاٹی میں حملہ کرنے کی کوشش کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بتلا دیے تھے۔ ان اصحاب عقبہ کا ذکر سورہ التوبہ میں بھی ہے:
يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ مَا قَالُوا وَلَقَدْ قَالُوا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَكَفَرُوا بَعْدَ إِسْلَامِهِمْ وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُو۔
ترجمہ: وہ قسمیں اٹھا کر کہتے ہیں کہ انھوں نے ایسی بات نہیں کہی جبکہ وہ ایسے کفریہ کلمات کہہ چکے اور اپنے اسلام لانے کے بعد کفر کر چکے اور انھوں نے وہ ارادہ کیا جو وہ پا نہ سکے۔
کہا جاتا ہے ہے کہ ان کے نام اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے راز رکھے ہیں اور صرف حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بیان کیے ہیں لیکن امام طبرانی نے ان کے نام بھی نقل کر دیے ہیں؛
1 - معتب بن قشير
2 - وديعة بن ثابت
3 - جد بن عبد الله بن نبيل
4 - الحارث بن يزيد الطائي
5 - أوس بن قيظي
6 - الحارث بن سويد
7 - سعد بن زرارة
8 - قيس بن قهد
9 - سويد بن داعس
10 - قيس بن عمرو بن سهل
11 - زيد بن اللصيت
12 - سلامة بن الحمام